یو پی ایس سی کے نتائج جاری: پہلی چار پوزیشن پر لڑکیوں کا قبضہ، وسیم احمد نے 7واں مقام حاصل کیا، 30مسلم امیدوار کامیاب (مسلم امیدواروں کی لسٹ دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) یونین پبلک سروس کمیشن نے آج سیول سروسز 2022 امتحان کے نتائج جاری کردیئے۔ امیدوار اپنے نتائج اس ویب سائٹ https://upsc.gov.in/ پر دیکھ سکتے ہیں۔
نتائج کی خاص بات یہ رہی کہ اس میں لڑکیوں نے پہلے چار رینک حاصل کئے۔ ایشیتا کشور سیول سرویسز امتحان 2022 کی ٹاپر ہیں جبکہ گریما لوہیا کو دوسرا، اوما ہارتھی کو تیسرا اور اسمرتی مشرا کو چوتھا رینک حاصل ہوا۔ یو پی ایس سی سول سروسز 2022 کی میرٹ لسٹ میں کل 933 امیدواروں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ ان میں 345 جنرل کوٹہ، 99 ای ڈبلیو ایس، 263 او بی سی، 154 ایس سی اور 72 ایس ٹی سے ہیں۔ ان میں سے 180 کو آئی اے ایس کے لیے، 200 امیدواروں کو آئی پی ایس کے لیے اور 38 امیدواروں کو آئی ایف ایس کے لیے منتخب کیا گیا ہے جو کہ اعلیٰ ترین سول عہدے ہیں۔
ٹاپ 10 میں صرف ایک مسلم امیدوار نے جگہ بنانے میں کامیابی حاصل کی۔ وسیم احمد بھٹ 7ویں پوزیشن حاصل کی۔ سیول سرویسز امتحان 2022 میں تقریباً 25 مسلم امیدراوں نے بھی کامیابی حاصل کی ہے۔

یو پی ایس سی میں کامیاب ہونے والے مسلم امیدواروں کی تفصیل

84 1803012 NAVEED AHSAN BHAT
86 2107563 ASAD ZUBERI
154 0805369 AAMIR KHAN
154 0805369 AAMIR KHAN
184 7811744 AYASHA FATIMA
193 0815314 ZUFISHAN HAQUE
268 1101257 AAKIP KHAN
296 5804325 MOIN AHAMD
298 0904832 MOHAMMAD IDUL AHMED
350 1911282 ARSHAD MUHAMMED
354 5805780 RASHIDA KHATOON
476 3409066 MOHD IRFAN
586 6705760 QAZI AYESHA IBRAHIM
570 0512189 SAYED MOHAMMED HUSAIN
599 1904276 MUHAMMED AFZEL
612 1222152 S MOHAMMED YAKUB
642 2112650 MOHD SHADAB
699 3510531 SANYA
703 6405507 SHUMAILA CHOUDHARY
736 1421405 TASKEEN KHAN
745 0334667 MOHAMMED SIDDIQ SHARIFF
768 0626591 MD BURHAN ZAMAN
774 1912009 FATHIMA HARIS
852 3401154 IRAM CHOUDHARY

اپنا تبصرہ بھیجیں