برٹش ایئرویز نے اپنے نئے یونیفارم میں حجاب کو شامل کرلیا

پہلی بار برطانوی فضائی کمپنی ’برٹش ایئرویز‘ نے ایئرہوسٹس کے لیے ایک ایسا یونیفارم متعارف کرایا ہے جس میں حجاب کو بطور آپشن شامل کیا گیا ہے۔ برٹش ایئر ویز نے 20 سال بعد اپنا نیا متعارف کرایا ہے جسے اوزوالڈ بوٹینگ نے ڈیزائن کیا۔ یونیفارم میں جدیدیت اور وقار کو ملحوظ خاطر رکھا گیا ہے۔

نئے یونیفارم کا رنگ روایتی نیوی بلیو اور سرخ رنگ کا امتزاج ہے۔ مردوں کے سوٹ کے ساتھ ساتھ خواتین کے لباس، اسکرٹ، ٹراؤزر اور جدید جمپ سوٹ، سبھی اسی رنگ کے ہیں۔ مردوں کے لیے اس یونیفارم میں تھری پیس سوٹ جب کہ خواتین کے لیے کئی ڈیزائن ہیں جن میں سے وہ کسی ایک کا اپنی مرضی سے انتخاب کرسکتی ہیں۔ خواتین کے لیے اختیارات میں حجاب کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ البتہ حجاب لازمی نہیں، ایئر ہوسٹس چاہیں تو حجاب کا انتخاب کرسکتی ہیں اور جو حجاب نہ کرنا چاہیں تو وہ ترک بھی کرسکتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں