ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے سربراہ، ٹیڈروس اذانوم گیبریئس نے ایک انتباہ جاری کیا ہے کہ دنیا کو اگلی وبائی بیماری کے لیے تیار رہنا چاہیے، جو کوویڈ وبا سے بھی کہیں زیادہ مہلک ہو سکتی ہےمطابق ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈروس ایڈنوم نے کہا کہ دنیا کو اس وائرس کے لیے تیار رہنا چاہیے جو کووڈ سے زیادہ مہلک ہے۔
انہوں نے 76ویں ورلڈ ہیلتھ اسمبلی میں اپنی رپورٹ پیش کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ کوویڈ کی وجہ سے تقریباً 20 ملین افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ٹیڈروس نے جنیوا، سوئٹزرلینڈ میں ہیلتھ میٹنگ کو بتایا کہ اگلی وبائی بیماری کو روکنے کے لیے بات چیت کا وقت آگیا ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے خبردار کیا کہ کورونا ابھی ختم نہیں ہوا۔
واضح رہے کہ حال ہی میں ڈبلیو ایچ او نے اعلان کیا تھا کہ کوویڈ 19 کی وبا اب صحت کی ایمرجنسی نہیں ہے۔
