متنازعہ یوگا گرو رام دیو نے ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف دہلی کے جنتر منتر پر احتجاج کرنے والے ہندوستانی پہلوانوں کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فیڈریشن آف انڈین ریسلرز کے صدر برج بھوشن سنگھ کو فوری طور پر گرفتار کرکے جیل میں ڈالا جائے۔ انہوں نے راجستھان کے بھیلواڑہ میں یوگا کے تین روزہ پروگراموں میں شرکت کی جبکہ اس موقع پر انہوں نے پہلوانوں کے احتجاج پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔
ریسلنگ فیڈریشن کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگاتے ہوئے چوٹی کے پہلوانوں نے تقریباً ایک ماہ سے جنتر منتر پر احتجاج کررہے ہیں۔ دریں اثناء میڈیا نے رام دیو بابا سے اس بات پر سوال کیا کہ برج بھوشن کے خلاف ایف آئی آر درج ہونے کے باوجود انہیں ابھی تک گرفتار نہیں کیا گیا؟ اس کا جواب دیتے ہوئے رام دیو نے کہا کہ وہ صرف اشتہارات ہی بنا سکتے ہیں۔ جیل میں ڈالنے کا انہیں کوئی اختیار نہیں ہے۔


