تلگو فلموں کے معروف اداکار و تلگودیشم کے بانی و متحدہ آندھراپردیش کے سابق وزیراعلیٰ ننداموری تاراک راما راؤ کی صد سالہ سالگرہ کے موقع پر دنیا بھر میں پھیلے تلگو عوام نے مختلف تقاریب کا اہتمام کیا۔
NTR’s 100th Birthday Celebration in Time Square NYC.#NTRCentenaryCelebrations pic.twitter.com/7W66c7PNsv
— Eshwar Prasad (@Eshwardeepu) May 28, 2023
اس دوران امریکہ کے مشہور نیویارک ٹائم اسکوائر میں ایک ڈیجیٹل اسکرین پر این ٹی آر کی مختلف تصاویر کو دکھایا گیا اور بھرپور خراج پیش کیا گیا۔ این ٹی آر سے متعلق اس اشتہار کو ٹائم اسکوائر پر مکمل ایک دن کےلئے دکھایا جائے گا ، این ٹی آر کے کیریئر سے متعلق مختلف کرداروں کو ڈیجیٹل اسکرین پر پیش کیا گیا ہے۔ یہ اشتہار ٹائم اسکوائر میں ہر چار منٹ میں 15 سیکنڈ کے لیے دکھایا جائے گا۔ اس کا اہتمام این آر آئی ٹی ڈی پی کے زیراہتمام کیا گیا تھا۔