حیدرآباد (دکن فائلز) بی آر ایس کے کارگذار صدر و آئی ٹی وزیر کے ٹی راما راؤ نے دہلی کے جنتر منتر پر پہلوان کے احتجاج کی حمایت کا اعلان کیا۔
Can any responsible leader from Govt of India tell us why it has to be this way?
These are champions who brought us glory on world stage! They deserve our support and respect #WrestlerProtest https://t.co/fS65wdD21l
— KTR (@KTRBRS) May 28, 2023
جنتر منتر پر احتجاج کرنے والے ریسلرس کی کے ٹی آر نے تائید کا اعلان کیا ہے۔ پہلوانوں کو دہلی پولیس کی جانب سے گرفتار کئے جانے کی اُنہوں نے مذمت کی۔ اُنہوں نے سوال کیا کہ بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کرنے والے پہلوانوں کے ساتھ کیا یہی سلوک کیا جانا چاہئے۔ کے ٹی آر نے عوام سے خواہش کی کہ وہ احتجاج کرنے والے پہلوانوں کا ساتھ دیں۔
دہلی کے جنتر منتر پر احتجاج کرنے والے ریسلرس نے اتوار کو نئی پارلیمنٹ کی طرف مارچ کرنے کی کوشش کی تھی جس پر پولیس نے اُنہیں روک لیا۔ اس موقع پر پہلوانوں اور پولیس کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی۔ ساکشی ملک ، ونیش پھوگٹ، بجرنگ پونیا کے علاوہ دیگر احتجاجیوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا تھا اور اُن کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ جس پر کے ٹی آر نے ٹویٹ کرتے ہوئے ریسلرس کی تائید کا اعلان کیا ہے۔ وزیر نے ٹویٹ میں کہا کہ وہ ہماری حمایت اور احترام کے مستحق ہیں۔


