احتجاجی پہلوانوں سے متعلق سوال سے بچنے کےلئے مرکزی وزیر میناکشی لیکھی دوڑ لگانے پر مجبور (دلچسپ ویڈیو)

حیدرآباد (دکن فائلز) کانگریس کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کیا گیا جس میں مرکزی وزیر میناکشی لیکھی کو دوڑ لگاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو سے متعلق بتایا جارہا ہے کہ جب ایک رپورٹر نے پہلوانوں کے معاملہ سے معلق مرکزی وزیر میناکشی لیکھی سے سوال کیا تو وہ بھاگ کھڑی ہوئیں۔
اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ دہلی میں پیش آیا جبکہ کانگریس نے اس سلسلہ میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔ ریسلنگ فیڈریشن کے صدر و بی جے پی رہنما برج بھوشن کے خلاف کاروائی کے مطالبہ کو لیکر پہلوان دہلی میں احتجاج کررہے ہیں۔ اس معاملہ میں مرکزی حکومت کے تمام وزرا خاموش ہیں۔


دہلی میں جب ایک خاتون رپورٹر نے مرکزی وزیر میناکشی لیکھی سے پہلوانوں کے احتجاج کے بارے میں سوال کیا تو جواب دینے کے بجائے میناکشی لیکھی وہاں سے بھاگ کھڑی ہےوئیں۔ انہوں نے رپورٹ کے سوال کا جواب نہیں دیا۔ خاتون رپورٹر نے کچھ دور تک ان کا تعاقب بھی کیا اور سوالات کیے.. لیکن مرکزی وزیر نے کوئی جواب نہیں دیا اور اپنی گاڑی کی طرف دوڑ لگانی شروع کردیں۔ قبل ازیں جب ان سے پوچھا گیا کہ احتجاج کرنے والے پہلوانوں کے بارے میں بتائیں تو انہوں صرف اتنا ہی کہا کہ ’قانونی کارروائی چل رہی ہے‘۔

اپنا تبصرہ بھیجیں