حیدرآباد: پرانے شہر کے معمر شہری نے 74 برس کی عمر میں انٹرمیڈیٹ امتحان میں شاندار کامیابی حاصل کی

حیدرآباد (دکن فائلز) حصول تعلیم کے لیے عمر کی قید نہیں ہوتی۔ حیدرآباد کے پرانے شہر میں رہنے والے ایک معمر شہری نے 74 برس کی عمر میں انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں کامیابی حاصل کی۔ کالا ناگ شیٹی پرانے شہر کے اپوگوڑہ علاقہ میں رہتے ہیں، وہ 1949 میں کرناٹک کے صلع بیدر میں پیدا ہوئے اور وہیں ایس ایس ایل سی (میٹرک) تک تعلیم حاصل کی۔ اس وقت مالی حالات کی وجہ سے وہ اعلیٰ تعلیم کے لیے نہ جا سکے اور بطور سپاہی ہندوستانی فوج میں شامل ہو گئے۔
انہوں نے 21 سال فوج میں خدمات انجام دیں اور بعدازیں ایک نجی کمپنی میں 21 سال تک کام کیا۔ ریٹائرمنٹ کے بعد کالا ناگ شیٹی نے پڑھائی کرنے کا ارادہ کیا اور دوبارہ پڑھائی شروع کردی۔ انہوں نے سعیدآباد کے ایک جونیئر کالج میں داخلہ لیا۔ انہوں نے سی ای سی کا انتخاب کیا اور تلنگانہ بورڈ آف انٹر میڈیٹ کے سالانہ امتحانات میں شرکت کرکے 77.04 فیصد نشانات حاصل کئے اور شاندار کامیابی حاصل کی۔

74 برس کے کالا ناگ شیٹی نے آگے پڑھائی کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا اور اب انہوں نے ڈگری میں داخلہ کےلئے بھی درخواست دی ہے۔ وہ تاریخ، سیاسیات اور معاشیات مضامین میں بی اے کی تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ ہندوستانی فوج میں خدمات انجام دینے کے دوران انہوں نے کارگل جنگ میں بھی حصہ لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں