حیدرآباد (دکن فائلز) امریکی صدر جوبائیڈن ایک تقریب کے دوران اسٹیج پر گر گئے۔ رپورٹس کے مطابق صدر بائیڈن جمعرات کو کولوراڈو میں ائیر فورس اکیڈمی سے فارغ التحصیل ہونے والے کیڈٹس کو ڈگری دیتے ہوئے اچانک ریت کے چھوٹے سے تھیلے سے ٹکرا کر اسٹیج پر گر پڑے۔
تاہم اسٹیج پر موجود ائیرفورس کے اہلکاروں نے امریکی صدر کو سنبھالا اور انہیں دوبارہ کھڑا کر دیا اور پھر وہ واپس جاکر اپنی نشست پر بیٹھے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن بالکل ٹھیک ہیں، انہیں کسی قسم کی چوٹ نہیں آئی۔
President Joe Biden tripped and fell after handing out the last diploma at a graduation ceremony at the U.S. Air Force Academy.
After being helped to his feet, the president walked back to his seat on his own. https://t.co/l19hfgcTsu pic.twitter.com/tCXdIhUhdJ
— Yahoo News (@YahooNews) June 1, 2023
امریکی صدر کے تقریب کے دوران گرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی کافی وائرل ہورہی ہے، صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔
واضح رہے کہ 80 سالہ جو بائیڈن امریکی تاریخ کے معمر ترین صدر ہیں اور صدارت سنبھالنے کے بعد وہ کئی بار لڑکھڑا چکے ہیں۔