محمد رضوان کا ہارورڈ اسکول میں اپنی استاد کو قرآن مجید کا تحفہ، پاکستانی کرکٹر تبلیغی سرگرمیوں میں پیش پیش رہتے ہیں

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر و بلےباز محمد رضوان نے ہارورڈ بزنس اسکول کے ایگزیکٹو ایجوکیشن پروگرام کے آخری روز اپنی استاد کو قرآن مجید کا تحفہ دیا۔ اس سلسلہ میں ٹوئٹر پر تصویر وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان اپنی ٹیچر کو قرآن مجید کا تحفہ پیش کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اور محمد رضوان حال ہی میں ہارورڈ بزنس اسکول کے ایگزیکٹو ایجوکیشن پروگرام میں حصہ لیا، جس میں وہ بزنس آف انٹرٹینمنٹ، میڈیا اور اسپورٹس پر کورسز کررہے تھے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ رضوان کو مختلف ممالک کے دوروں کے دوران مساجد میں اپنی تقریروں کے ذریعے اسلام کے پیغام کو پھیلانے کی کوششوں کے لیے پہچانا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں