حیدرآباد (دکن فائلز) اترپردیش میں ایک نئے شادی شدہ جوڑے کی زندگی شروع ہونے والے دن ہی ختم ہوگئی۔ نوبیاہتا جوڑے کی شادی کی پہلی رات ہی موت ہوگئی۔ صبح ہوتے ہی دونوں کی طبیعت بگڑ گئی۔ یہ افسوسناک واقعہ اترپردیش کے بہراج میں پیش آیا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ دونوں کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔
21 سالہ پرتاپ یادو اور 20 سالہ پشپا کی شادی 30 مئی کو ہوئی تھی۔ سہاگ رات کے بعد صبح کمرہ میں دونوں دولہا اور دلہن مردہ پائے گئے۔ پولیس کو اطلاع دی گئی۔ فوری طور پر پولیس نے لاشوں کو پورسٹ مارٹم کےلئے اسپتال منتقل کیا۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ایس پی پرشانت ورما نے کہا کہ دونوں میاں بیوی کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔ دونوں میاں بیوی پرتاپ اور پشپا کو گاؤں والوں نے ایک ہی چتا پر جلا دیا تھا۔


