مہاراشٹرا میں اورنگ زیب کا پوسٹر لہرانے پر پولیس کی سخت کاروائی، 4 افراد گرفتار

حیدرآباد (دکن فائلز) مہاراشٹرا کے احمد نگر میں ایک جلوس کے دوران اورنگ زیب کا پوسٹر لہرانے کے بعد پولیس کی جانب سے سخت کاروائی کی گئی اور اس سلسلہ میں چار لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ جلوس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس کی جانب سے کاروائی کی گئی۔
پولیس کے مطابق جلوس میں موسیقی پر رقص کرتے ہوئے اورنگ زیب کا پوسٹر لہرایا گیا، جن لوگوں نے اورنگ زیب کا پوسٹر لہرایا ان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔
اس سلسلہ میں مہاراشٹر کے نائب وزیراعلیٰ و بی جے پی رہنما دیویندر فرنویس نے بھی اپنی ناراضگی کا اظہار کیا اور کہا کہ اس طرح کی حرکت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے شیواجی کی تعریف کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں