حیدرآباد (دکن فائلز) منی پور کے امپھال میں پرتشدد واقعات کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ واقعہ میں ہجوم نے ایک ایمبولینس کو آگ لگادی۔ ہجوم کے حملہ میں ایک خاتون اور اس کا ایک بیٹا اور ایک رشتہ دار زندہ جل کر ہلاک ہوگئے۔
حملہ کے وقت ایمبولینس کے ذریعہ ایک بچے کو اسپتال لے جایا جارہا تھا۔ حملہ میں ایمبولنس پوری طرح جل کر خاکستر ہوگئی اور گاڑی میں مرنے والوں کی صرف کچھ ہڈیاں ہی برآمد ہوسکیں۔
پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا۔ مرنے والوں کی شناخت مینا پھانسی، اس کا بیٹا ٹامشنگ (7 سالہ) اور مینا کی رشتہ دار لیڈیا لورممبا کے طور پر کی گئی۔
واضح رہے کہ امپھال میں 3 مئی سے میتی اور کوکی کمیونٹی کے لوگوں کے درمیان پرتشدد جھڑپیں جاری ہیں۔


