حیدرآباد (دکن فائلز) دور درشن اور آل انڈیا ریڈیو سے طویل عرصے تک منسلک رہی آزمودہ کار اینکر گیتانجلی ایئر کا کَل نئی دلی میں 76 سال کی عمر انتقال ہوگیا۔ اطلاعات و نشریات کے وزیر انوراگ سنگھ ٹھاکر نے گیتانجلی ایئر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک ٹوئیٹ میں جناب ٹھاکر نے کہا کہ وہ دور درشن اور آل انڈیا ریڈیو کی پہلی اور بہترین انگلش نیوز اینکرس میں سے ایک تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک موجّد اور رہبر گیتانجلی ایئر نے اپنی ہر نیوز رپورٹ میں معتبریت ، پیشہ ورانہ مہارت اور ایک غیرمعمولی انداز کو پیش کیا اور صحافت اور نشریات کے اداروں میں اپنی امٹ چھاپ چھوڑی۔ وزیر موصوف نے اُن کے کنبے ، اُن کے چاہنے والوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
دوردرشن کی سینئر نیوز اینکر گیتانجلی دماغ کی بیماری میں مبتلا تھیں جس کا دواؤں کے ذریعے علاج جاری تھا، انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران 4 مرتبہ بہترین اینکر کا ایوارڈ بھی جیتا۔انہوں نے سوگواران میں بیٹا اور بیٹی کو چھوڑا ہے جو ایوارڈ یافتہ صحافی ہیں۔


