حیدرآباد: پرانے شہر میں ایک اور قتل، سسرالی رشتہ داروں کے حملہ میں مسلم نوجوان ہلاک

حیدرآباد (دکن فائلز) حیدرآباد کے پرانے شہر میں سنتوشن نگر پولیس اسٹیشن حدود میں آج صبح 12.30 بجے ایک نوجوان کا بے دردی سے قتل کردیا گیا۔ متوفی کی شناخت محمد نعیم کی حیثیت سے کی گئی جو جمال کالونی کا رہائشی تھا۔
رشتہ داروں نے بتایا کہ نعیم کی شادی 4 سال قبل ہوئی تھی، شادی کے بعد سے ہی میاں بیوی کے درمیان جھگڑے ہوا کرتے تھے۔ ان کا ایک بچہ بھی ہے۔ گھریلو جھگڑوں کے بعد آج مبینہ طور پر سسرالی رشتہ داروں نے محمد نعیم پر ہتھیاروں سے حملہ کرکے قتل کردیا۔
معمولی گھریلو جھگڑوں میں آج ایک نوجوان کی موت ہوگئی جسے انتہائی بے دردی سے حملہ کرکے قتل کردیا گیا۔ رشتہ داروں نے نعیم کے سسرال والوں پر قتل کا الزام عائد کیا۔ نعیم پیشہ سے فارماسسٹ تھے۔
سنتوش نگر پولیس نے فوری طور پر جمال کالونی پہنچی اور لاش کو عثمانیہ دواخانہ منتقل کردیا۔ اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ ابھی تک اس سلسلہ میں کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں