اسرائیلی افواج رواں ماہ کے آخر میں ایک ماہ طویل فوجی مشق کریں گی جو گزشتہ کئی دہائیوں میں اب تک کی سب سے بڑی فوجی مشق ہوگی۔ اسرائیلی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ اپنی نوعیت کی پہلی فوجی مشق ہوگی جس میں ایرانی جوہری اہداف پر فرضی حملے شامل ہیں۔
اسرائیلی اخبار ٹائمز آف اسرائیل میں شائع رپورٹ کے مطابق اسرائیلی دفاعی افواج (آئی ڈی ایف) کی چارہفتے کی یہ فوجی مشق قبرص میں 29 مئی سے شروع ہوگی۔ بحیرہ روم میں اسرائیلی فضائیہ بھی مشق میں حصہ لے گی جو ایران کے خلاف بڑے پیمانے پر فوجی حملوں کی تربیت حاصل کرے گی۔