پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات: انتخابی کمیشن کی جانب سے ای وی ایم اور وی وی پیٹ کی جانچ کا آغاز

حیدرآباد (دکن فائلز) انتخابی کمیشن نے 2024 کے لوک سبھا انتخابات اور پانچ ریاستوں میں اِس برس کے اختتام پر ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل مرحلے وار طریقے سے ملک بھر میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹ ڈالنے کے بعد تصدیق کی پرچی جاری کرنے والی مشینوں کی پہلی سطح کی جانچ FLC کا آغاز کیا ہے۔
اِن جانچوں کے دوران بھارت الیکٹرانک لمیٹڈ اور الیکٹرانکس کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ کے انجینئرس الیکٹرانکس ووٹنگ مشینوں اور تصدیق کی پرچی جاری کرنے والی مشینوں میں اِس بات کی جانچ کریں گے کہ کوئی میکینکل خرابی تو نہیں ہے۔ سرکاری سیکٹر کے یہ دو ادارے BEL اور CEIL اِن دونوں ہی طرح کی مشینوں کی مینوفیکچرنگ کرتے ہیں۔ انتخابی کمیشن کے ذرائع نے بتایا کہ پورے بھارت میں کیے جانے والے اِس کام میں مرحلے وار طریقے سے ملک بھر میں جانچ کا کام کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں