حیدرآباد (دکن فائلز) ہر سال موسم گرما کے موقع پر چکن کی قیمتوں میں کمی آتی تھی تاہم کچھ سالوں سے موسم گرما کے موقع پر قیمت میں بے تحاشہ اضافہ ہورہا ہے۔ اس بار تو مرغی کے گوشت کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔
حیدرآباد میں ایک کیلو مرغی کے گوشت کی قیمت 300 روپئے سے بھی زیادہ ہوگئی۔ چکن کا گوشت بعض مقامات پر 315 روپئے تا 330 روپئے فی کیلو فروخت ہورہا ہے۔
دراصل چکن کے گوشت کو گرم تصور کیا جاتا ہے اسی لئے لوگ موسم گرما میں اس سے پرہیز کرتے تھے اور گرمی کی شدت کی وجہ سے مرغیاں مرجاتی تھیں، لہذا موسم گرما کے موقع پر چکن کی قیمت ایک سو روپئے تا 150 روپئے کے درمیان ہوا کرتی تھی۔ لیکن کچھ سالوں سے موسم گرما کے موقع پر چکن کے گوشت کی مانگ میں اصافہ دیکھا جارہا ہے، اسی لئے مرغی کے گوشت کی قیمت میں بے تحاشہ اضافہ درج کیا جارہا ہے۔
اطلاعات کے مطابق درجہ حرارت کی شدت کی وجہ سے مرغیوں کے مرنے کی وجہ سے طلب کے مقابلے میں سپلائی میں کمی ہورہی ہے اور فیڈ کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے چکن کی قیمتیں بھی بڑھی ہیں۔


