حیدرآباد (دکن فائلز) تلگنانہ کے محبوب آباد میں رہنے والا ایک فرضی سوامی جو خواتین کی عریاں تصاویر و ویڈیوز بناکر ہراساں کررہا تھا کو خواتین کے ایک گروپ نے سرعام مار مار کر اپنے غصہ کا اظہار کیا اور اچھے سے سق سکھایا۔
اطلاعات کے مطابق حیدرآباد کی ایک خاتون نے سوامی جی سے رابطہ کیا کیونکہ اکثر اس کی طبیعت خراب رہا کرتی تھی، سوامی جی نے پوجا کے نام پر بڑی رقم بٹوری اور روحانی علاج کے نام پر خاتون کی کچھ قابل اعتراض تصاویر و ویڈیوز بنائے۔ اس کے بعد فرضی سوامی نے خاتون سے مزید رقم کا مطالبہ کرتے ہوئے اسے ذہنی طور پر ہراساں کیا۔ سوامنی نے خاتون کو تصاویر و ویڈیوز کو لیک کرنے کی دھمکی دی اور بڑی رقم کا مطالبہ کررہا تھا۔ وہ تقریباً دو ماہ سے متاثرہ کو ہراساں کر رہا تھا۔
پریشان حال خاتونے ایک خواتین کے گروپ سے اس مسئلہ میں مدد طلب کی۔ خواتین کے گروپ نے محبوب آباد بس اسٹاپ پر اس فرضی سوامی کو پکڑ لیا اور چپوں سے اس کی خوب پٹائی کردی۔ اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ ایک اور اطلاع کے مطابق فرضی سوامی نے متعدد خواتین کو اپنا نشانہ بنایا ہے۔
معاملہ کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور ملزم کو حراست میں لے لیا۔ متاثرہ خاتون کی شکایت کے بعد مقدمہ درج کرلیا جس کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔


