کرناٹک حکومت نے خواتین کو خوشخبری دی ہے۔ ریاست میں اب سرکاری بسوں میں خواتین کے لئے مفت سفر کی سہولت کا آغاز کیا گیا۔ وزیراعلیٰ سدارمیا نے آج شکتی اسکیم کا افتتاح انجام دیا۔
تفصیلات کے مطابق سدارامیا نے خواتین سے متعلق ’شکتی اسکیم‘ کا آج افتتاح کیا جس کے تحت سرکاری بسوں میں خواتین مفت سفر کرسکتی ہیں۔ انتخابات میں کانگریس کی جانب سے دی گئی پانچ ضمانتوں میں یہ پہلی ضمانت تھی جسے کانگریس حکومت نے نافذ کردیا اور خواتین کو بڑی راحت دی ہے۔
شکتی اسکیم کے تحت کے ایس آر ٹی سی اور بی ایم ٹی سی بس میں خواتین کے لیے مفت سفر کی سہولت رہے گی۔ ریاست کی خواتین نے حکومت کی اس اسکیم پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق اس اسکیم سے روزانہ 41.8 لاکھ خواتین مسافرین کو فائدہ ہوگا جس سے ریاستی خزانے کو سالانہ 4051.56 کروڑ روپے کا نقصان ہوگا۔
Load/Hide Comments