(دکن فائلز ڈاٹ کام) سائبرآباد کمشنریٹ کے حدود میں پولیس نے بڑی مقدار میں گانجہ ضبط کرلیا ہے۔
کمشنر پولیس اسٹیفن رویندر نے بتایاکہ تین بین ریاستی ٹولیوں سے 910 کیلو گرام گانجہ برآمد کیا گیا ہے جس کی مالیت دوکروڑ 80 لاکھ روپئے بتائی جاتی ہے۔
اُنہوں نے بتایاکہ اِس سلسلہ میں 8 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ پہلے بالا نگر میں تھیلوں کے درمیان چھپاکر گانجہ کو منتقل کرنے کی کوشش کی گئی جنہیں پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ان کی اطلاع پر مزید دو ٹولیوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ گانجہ اوڈیشہ سے براہ آنداھراپردیش اور تلنگانہ ، ممبئی منتقل کیاجارہا تھا۔


