خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والا ایک اور ڈھونگی بابا گرفتار

ڈھونگی و فرضی سادھوؤں کی جانب سے معصوم عوام کو دھوکہ دینے کا سلسلہ جاری ہے، تازہ واقعہ میں ورنگل پولیس نے ایک فرضی بابا کو گرفتار کرلیا۔
اطلاعات کے مطابق ورنگل ٹاسک فورس پولیس نے ایک ڈھونگی بابا کو گرفتار کرلیا جو معصوم لوگوں کو دھوکہ اور خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کررہا تھا۔
تفصیلات کے مطابق ورنگل میں 58 سالہ شیکنالا لبے نامی شخص خود کو سادھا ظاہر کرکے لوگوں کو دھوکہ دے رہا تھا۔ اس نے بہت سی خواتین اور نوجوان عورتوں کو جال میں پھنسا رکھا تھا اور جادوئی طاقت سے خاندانی مسائل، میاں بیوی کے جھگڑوں اور صحت کے مسائل کو دور کرنے کا دعویٰ کرتا تھا۔
فرصی بابا نے شوہر سے اختلافات رکھنے والی ایک خاتون کے ساتھ علاج کے بہانے جنسی زیاتی کی۔ بالآخر خاتون نے اس بارے میں اپنے رشتہ داروں کو بتادیا۔ متاثرہ خاتون کے اہل خانہ نے فوری طور پر ٹاسک فورس پولیس سے فرضی بابا سے متعلق شکایت درج کرائی۔
ورنگل پولیس نے فوری طور پر کاروائی کرتے ہوئے ڈھونگی سادھو کو گرفتار کرلیا۔ اے سی پی نے بتایا کہ فرضی بابا نے جرم کا اعتراف کرلیا۔ اس کے گھر سے تعویذ، لیموں، برتن، جڑی بوٹیاں، تیل کے ڈبے اور 25 ہزار روپے برآمد کر لیے گئے۔ ملزم کو تفتیش کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔مزید تحقیقات جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں