دہلی یونیورسٹی میں اب مہابھارت، رامائن، ہندو تاریخ و تعلیمات پر مبنی کورس کا آغاز

(دکن فائلز ڈاٹ کام) مہابھارت اور رامائن گرنتھوں کے علاوہ ہندو تعلیمات، تاریخ و طرز زندگی جیسے موضوعات کی تعلیم آئندہ تعلیمی سال سے دہلی یونیورسٹی کے نصاب میں پڑھائی جائے گی۔ اسے پوسٹ گریجویٹ اور ڈاکٹریٹ کی سطح کے نصاب میں شامل کیا جائے گا۔
دہلی یونیورسٹی ایگزیکٹو کونسل نے ڈپارٹمنٹ آف ہندو اسٹڈیز قائم کرنے کے منصوبہ کو منظوری دیدی ہے۔ اب ہندو اسٹڈیز سے متعلق مضامین بنارس ہندو یونیورسٹی کے علاوہ دہلی یونیورسٹی میں بھی پڑھائے جائیں گے جبکہ یہ دوسری مرکزی یونیورسٹی ہوگی جس میں ایسا کورس ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں