جے ای ای اڈوانسڈ امتحان کے نتائج جاری، تلگو طلبا کا شاندار مظاہرہ، ٹاپ 10 میں 6 امیدواروں کا تعلق تلنگانہ و آندھرا سے

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (IIT) میں داخلے کے لیے منعقدہ مشترکہ داخلہ امتحان JEE-Advanced کے نتائج جاری کردیئے گئے۔ ان نتائج میں تلگو ریاستوں کے طلباء نے ایک بار پھر اپنی ذہانت کا مظاہرہ کیا ہے۔ قومی سطح پر ٹاپ 10 رینک میں سے چھ طلبا کا تعلق تلنگانہ اور آندھرا سے ہے۔ حیدرآباد زون کے تلگو طالب علم وویلا چد ولاس نے ٹاپ رینک حاصل کیا جبکہ رمیش سوریا تیجا نے دوسرا رینک حاصل کیا۔ تلنگانہ اور اے پی کے طلباء نے مختلف زمروں میں اعلیٰ مقام حاصل کیا۔
جے ای ای ایڈوانسڈ امتحان اس مہینے کی 4 تاریخ کو دو مرحلوں میں منعقد ہوا تھا جس میں ایک لاکھ 80 ہزار 372 امیدواروں نے شرکت کی تھی جبکہ 43 ہزار 773 طلبا نے امتحان پاس کیا۔ ان میں 36 ہزار 264 لڑکے اور 7 ہزار 509 لڑکیاں ہیں۔
آئی آئی ٹی حیدرآباد زون میں سب سے زیادہ 10 ہزار 432 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔ اس کے بعد دہلی، بمبئی، کھڑگپور، کانپور، روڑکے اور گوہاٹی زون ہیں۔ تلگو ریاستوں سے تقریباً 30 ہزار لوگوں نے لکھا۔ تلگو طلباء نے ایک بار پھر اعلیٰ سطح کے انجینئرنگ مقابلے کے داخلہ امتحان میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
قومی سطح پر اوپن زمرہ میں ٹاپ 10 رینک میں سے چھ تلگو طلباء ہیں۔ ضلع ناگر کرنول کے طالب علم وویلا چد ولاس ریڈی نے 360 میں سے 341 نمبر حاصل کیے اور قومی سطح پر ٹاپ کیا۔ چتور ضلع سے تعلق رکھنے والے رمیش سوریا تیجا نے 338 نمبروں کے ساتھ دوسرا مقام حاصل کیا۔ تلگو طلباء اے وینکٹا سیوارم نے پانچواں رینک حاصل کیا، بکینا ابھینو چودھری کو ساتواں رینک، این بالاجی ریڈی کو نواں رینک اور وینکٹامنندر ریڈی نے دسویں رینک حاصل کیا۔
آئی آئی ٹی حیدرآباد زون سے تعلق رکھنے والی نیاکانتی ناگا بھاویہ شری نے 298 نمبر حاصل کرکے لڑکیوں میں ٹاپ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں