مدھیہ پردیش کی 300 سالہ قدیم درگاہ کی بیحرمتی، پچمڑی میں شرپسندوں نے مزار پر زعفرانی رنگ کردیا

مدھیہ پردیش کے نرمدا پورم کے پچمڑھی میں شرپسندوں نے ایک 300 سالہ قدیم درگاہ کی بیحرمتی کی۔ اطلاعات کے مطابق کچھ فرقہ پرست عناصر نے مبینہ طور پر پچمڑی کی پہاری پر انتہائی قدیم درگاہ کو نقصان پہنچایا اور بھگوا رنگ سے رنگ دیا۔
مقامی لوگوں نے فوری طور پر پولیس اسٹیشن پہنچ کر شرپسندوں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق علاقہ کی پہاڑی پر جلال صاحبؒ کی درگاہ 300 سالہ قدیم درگاہ میں ہر مذہب کے ماننے والے عقیدت کے ساتھ آتے ہیں۔ گذشتہ ایک ماہ سے کچھ شرپسند عناصر درگاہ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کررہے تھے تاہم دو روز قبل انہوں نے ایک منصوبہ کے تحت درگاہ کو نقصان پہنچایا اور زعفرانی رنگ کردیا۔
مقامی لوگوں نے درگاہ کی تعمیر نو کا منصوبہ بنایا ہے جس کےلئے پولیس سے سیکوریٹی طلب کی گئی۔ پولیس کی جانب سے اس معاملہ میں تحقیقات کی جارہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں