آج دنیا بھر میں یوگ کا بین الاقوامی دن منایا جارہاہے

آج دنیا بھر میں یوگ کا بین الاقوامی دن منایا جارہاہے۔وزیراعظم نریندر مودی امریکہ کے شہر نیویارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں اِن تقریباتکی قیادت کریں گے۔ امید ہے کہ یوگ کے تئیں اپنے عزم کے اظہار کیلئے 180 سے زیادہ ممالکان تقریبات میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم نے ایک ویڈیو پیغام میں فخر کا اظہار کیا ہے کہیوگ نے ایک عالمی جذبے کی شکل اختیار کرلی۔ انہوں نے کہا کہ یوگ اب دنیا بھر میں پھیلگیا ہے جو وسودھیوکٹمبکم کا ایک پیغام ہے۔

یوگ کے بین الاقوامی دن کی قومی سطح کی تقریبات کی قیادتنائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے مدھیہ پردیش کے شہر جبل پور میں کی۔ اِس موقع پرجناب دھنکھڑ نے ہر ایک کی زندگی میں یوگ کی ضرورت کو اجاگر کیا۔ اس موقع پر مدھیہ پردیش کے گورنر منگو بھائی چھگن بھائیپٹیل ، مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان، آیوش کے مرکزی وزیر سربانند سونووالاور بہت سی ریاستی اہم شخصیتیں موجود تھیں۔ اصل تقریب میں تقریباً 15 ہزار افراد نےشرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں