(دکن فائلز ڈاٹ کام) لاء کمیشن کی جانب سے یکساں سول کوڈ (یو سی سی) سے متعلق عوام اور مختلف تنظیموں سے رائے طلب کی گئی ہے۔
یو سی سی پر مہاراشٹر کے سابق وزیراعلی ادھو ٹھاکرے نے بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’ہم یکساں سول کوڈ کی حمایت تو کرتے ہیں لیکن اس سے سب (ہندو مسلم) کو پریشانی ہوگی۔
ادھو ٹھاکرے نے کہاکہ ’یو سی سی لانے والوں کو یہ نہیں سوچنا چاہئے کہ اس سے صرف مسلمان ہی پریشان ہوں گے، بلکہ بلکہ اس سے ہندوؤں کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا‘۔ انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے کشمیر سے کنیا کماری تک گائے کے ذبیحہ پر پابندی لگاکر دکھانا چاہئے، جو بی جے پی حکومت کےلئے مشکل ہے۔
وہیں کانگریس کا کہنا ہے کہ مرکزی حکومت اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کےلئے یکساں سول کوڈ کا مسئلہ اٹھارہی ہے۔


