بڑی خبر: صرف 15 گھنٹوں میں 5 قتل کی وارداتوں سے حیدرآباد میں دہشت(ویڈیو دیکھیں)

(دکن فائلز ڈاٹ کام) ٹپہ چبوترہ علاقہ میں دو خواجہ سراؤ کا نامعلوم افراد نے قتل کردیا۔ اسی طرح میلار دیوپلی پولیس اسٹیشن حدود میں فٹ پاتھ پر سورہے دو افراد پر پتھر مارکر قتل کردیا گیا۔ وہیں چادر گھاٹ پولیس اسٹیشن حدود میں دن کے اجالے میں ایک شخص کا چاقو سے حملہ کرکے قتل کردیا گیا۔
حیدرآباد میں آج صرف 15 گھنٹوں کے اندر پانچ قتل کی وارداتوں کے بعد شہر میں لائ اینڈ آرڈر اور سیکوریٹی کی صورتحال پر سوال اٹھنے لگے ہیں۔ شہر میں صرف چند گھنٹوں کے اندر پانچ قتل سے شہریوں میں خوف میں ماحول ہے۔ جہاں ایک طرف ملک میں حیدرآباد کو محفوظ شہر تصور کیا جاتا ہے اب یہاں کی سیکوریٹی صورتحال پر سوال اٹھ رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ٹپہ چبوترا میں دو خواجہ سراؤں کو نامعلوم افراد نے قتل کر دیا۔ منگل کی رات دو خواجہ سراؤں کو بدمعاشوں کے ایک گروپ نے بے دردی سے قتل کردیا۔ مقتول ریاض عرف صوفیہ اور یوسف عرف ڈولی دونوں جھرہ میں رہتے تھے۔ ان پر پتھروں اور چاقوؤں سے حملہ کرکے قتل کردیا گیا۔
ایک اور واقعہ میں حیدرآباد کے میلار دیو پلی میں دو افراد کا قتل کیا گیا جبکہ یہ فٹ پاتھ پر سورہے تھے، ان پر پتھر ڈال کر انہیں قتل کردیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ متاثرین کی شناخت کا پتہ نہ چل سکا۔ پولیس نے بتایا کہ یہ دونوں درگا نگر میں فٹ پاتھ پر سو رہے تھے کہ کچھ نامعلوم بدمعاشوں نے ان پر پتھر پھینکا جس کے نتیجے میں دونوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔
اسی طرح ایک اور قتل کی واردات چادر گھاٹ پولیس اسٹیش حدود میں پیش آئی جس میں ایک شخص کا پیچھا کرکے اسے قتل کردیا گیا۔ اعظم پورہ میں ایک شخص نے 30 سالہ نوجوان کا پیچھا کیا اور اسے چاقو سے حملہ کرکے قتل کردیا۔ نوجوان کے بہیمانہ قتل سے علاقہ میں دہشت پھیل گئی۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص نے نوجوان کا پیچھا کیا اور اس پر پیچھے سے چاقو سے حملہ کرکے فرار ہوگیا۔ نوجوان نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔
https://twitter.com/KP_Aashish/status/1671493513840582658?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1671493513840582658%7Ctwgr%5Ecc95cca69683ceb4887ea0651d37275384c9d887%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.freepressjournal.in%2Fviral%2F2-transgenders-among-4-killed-in-hyderabad-in-single-night-5-murders-reported-in-a-fortnight-visuals-surface
تفصیلات میں بتایا گیا کہ اعظم پورہ علاقہ سے تعلق رکھنے والا نوجوان یوسف سنٹرنگ کا کام کرتا تھا۔ وہ اسی علاقے کی ایک شادی شدہ خاتون کے ساتھ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ خاتون کے شوہر نے اسے دیکھ لیا۔ اس دوران شخص نے یوسف کا پیچھا کیا اور چھرا گھونپ کر قتل کردیا۔ بعدازاں ملزم نے پولیس اسٹیشن پہنچ کر خودسپردگی کی۔ اس نے الزام عائد کیا کہ یوسف کے اس کی بیوی کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے۔ ساؤتھ ایسٹ کے ایڈیشنل ڈی سی پی منوہر نے جائے حادثہ کا دورہ کیا۔ سراغ ٹیم شواہد اکٹھا کرنے میں مصروف ہے۔
دوسری جانب پولیس کی جانب سے قتل کرنے والے ملزمان کی بڑے پیمانہ پر تلاش کی جاری ہے۔ پولیس سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی شناخت میں مصروف ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں