انتہائی پرنور منظر: مسجد الحرام میں والدہ کو دھوپ سے بچانے کیلئے سایہ کرنیوالے 3 خوش نصیب بیٹے (ویڈیو ضرور دیکھیں)

رواں فریضہ حج کیلئے آئے بیٹوں نے اپنی والدہ کو تیز دھوپ سے بچانے کیلئے سایہ کردیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا وائرل ہوگئی ہے۔
حج کے لئے اپنی ماں کے ہمراہ آنے والے تین بیٹوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر صارفین کی زینت بنی ہوئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسجد الحرام میں موجود تینوں بیٹے تیز دھوپ سے بچانے کے لئے اپنی والدہ پر سایہ کر رہے ہیں۔


ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بیٹوں نے احرام پہنا ہوا ہے جب کہ ان کی ماں کالے رنگ کے لباس میں نماز ادا کر رہی ہیں، والدہ کو دھوپ سے بچانے کے لئے ان کے صاحبزادے سایہ کررہے ہیں۔ حج کیلئے آئے تین بیٹوں نے اپنی ماں کو تیز دھوپ سے بچانے کیلئے سایہ کردیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
اس سال فریضہ حج کیلئے دنیا بھر سے حجاج نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور گرمی کی شدت بھی ریکارڈ کی گئی، سعودی انتظامیہ کی جانب سے حجاج اکرام کو گرمی سے بچانے کیلئے مختلف اقدامات بھی کیے گئے تھے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بیٹوں نے احرام پہنا ہوا ہے جب کہ ان کی والدہ نے کالے رنگ کا لباس پہنا ہوا ہے اور وہ نماز ادا کررہی ہیں اور ان کے بیٹے ان کے آس پاس موجود ہیں اور سر پر کپڑا پکڑ کر دھوپ سے بچانے کیلئے سایہ کررہے ہیں۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے جس پر لوگ بیٹوں کی ماں سے محبت کو سراہ رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں