روس کا جوابی اقدام، فرانس ،اٹلی اور اسپین کے درجنوں سفارتکاروں کو ملک بدر کردیا


روس کی وزارت خارجہ نے بدھ کے روز ایک بیان میں کہا کہ وہ روس میں فرانسیسی سفارتی مشن کے 34 ملازمین کو ملک بدر کررہا ہے جبکہ انہیں ملک چھوڑنے کے لیے دو ہفتے کا وقت دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ فرانس نےاپریل میں 35روسی سفارتکاروں کو ملک بدرکیاتھا جب کہ ان میں سے 6 کو ناپسندیدہ شخصیت بھی قرار دیاتھا۔ رپورٹس کے مطابق پیرس میں وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ فرانس روس کی طرف سے اپنے سفارت کاروں کو نکالے جانے کی سختی سے مذمت کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں