عجب پیار کی غضب کہانی: محبت کی خاطر جنس تبدیل کرکے ثنا سے سہیل بنے عاشق کو سونل نے دھوکہ دے دیا

اترپردیش کے جھانسی میں عشق میں دھوکہ دہی کا ایک عجیب و غریب معاملہ سامنے آیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ضلع سے تعلق رکھنے والی دو لڑکیوں میں عشق ہوگیا اور دونوں کی محبت کا چارو طرف چرچہ تھا۔ جبکہ ایک لڑکی مسلم ہے جس کا نام ثنا خان اور دوسری لڑکی ہندو ہے جس کا نام سونل سریواستو ہے۔
ثنا خان اور سونل سریواستو ایک دوسرے سے بہت پیار کرتے تھے۔ سونل سریواستو کے کہنے پر ہی ثنا خان نے اپنی جنس تبدیل کرالی اور اپنا نام سہیل خان رکھ لیا لیکن جیسے ہی ثنا خان نے اپنی جنس تبدیل کرالی، سونل نے اسے دھوکہ دے دیا اور شادی کرنے سے انکار کردیا۔

اس یہ معاملہ عدالت تک پہنچ چکا ہے۔ اس معاملہ پر گذشتہ 5 ماہ سے سماعت جاری ہے اور گذشتہ روز عدالت نے ملزم سونل سریواستو کی مسلسل غیرحاضری کا سخت نوٹ لیا اور 20 ہزار کا مچلکے اور قابل ضمانت وارنٹ جاری کیا۔ عدالت نے سونل سریواستو کو 25 اگست کو عدالت میں حاضر ہونے کا حکم دیا ہے۔

اس موقع پر سہیل خان نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ سونل سریواستو نے کسی دوسرے مرد سے شادی کرلی ہے اب وہ یہاں نہیں رہتی۔ سہیل خان نے کہا کہ سونل نے اسے پیار میں دھوکہ دیا ہے اور وہ اسے کبھی بھی معاف نہیں کریں گے۔ اس معاملہ کی آئندہ سماعت 25 اگست کو ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں