راہل پر اسدالدین اویسی کا طنز، جگا ریڈی کو غصہ آگیا


کانگریس رہنما جگا ریڈی پہلے خود اپنی پارٹی کے ساتھیوں پر غصہ ہوا کرتے تھے تاہم اب انہوں نے حیدرآباد کے رکن پارلیمان بیرسٹر اسدالدین اویسی پر اپنے غصہ کا اظہار کیا ہے۔

قبل ازیں اسدالدین اویسی راہل باندھی پر تبصرہ کرتے ہوئے انہیں حیدرآباد حلقہ سے مقابلہ کرنے چیلنج کیا تھا جس پر جگا ریڈی کو غصہ آگیا۔

جگاریڈی نے اسدالدین اویسی کو مخاطب ہوکر کہا کہ کیا آپ نے کبھی عوامی جدوجہد کی ہے؟ کیا آپ نے کبھی کسانوں کے لیے تحریک چلائی؟ کیا آپ نے کبھی 12 فیصد ریزرویشن کےلیے کے سی آر سے لڑائی کی؟

انہوں نے مزید کہا کہ راہل گاندھی آپ سے مقابلہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اگر پارٹی مجھے ٹکٹ دےگی تو میں آؤں گا۔ حیدرآباد سے میں مقابلہ کروں گا اور آپ کو شکست دوں گا۔ انہوں نے اسدالدین اویسی کو میدک سے مقابلہ مقابلہ کرنے کا چیلنج دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں