فوٹو: کرک انفو
حیدرآباد (دکن فائلز) ایشیا کپ کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے نیپال کو 238 رنز سے شکست دے دی۔ پاکستان کی جانب سے دیے گئے 343 رنز کے تعاقب میں نیپال کی پوری ٹیم 104 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
پاکستانی کھلاڑی شاداب خان نے 4، حارث رؤف اور شاہین آفریدی نے دو، دو جبکہ محمد نواز اور نسیم شاہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
نیپال کی جانب سے سومپاک کامی 28 ، عارف شیخ 26 اور گلسن جہا 13 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ انکے علاوہ کوئی نیپالی کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکا۔
قبل ازیں پاکستان کے ملتان میں ایشیا کپ کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 342 رنز بنائے اور مخالف ٹیم کو جیت کیلئے 343 رنز کا ہدف دیا تھا۔
پاکستان ٹیم کے کپتان بابراعظم 151، افتخار احمد 109 اور محمد رضوان 44 رنز بناکر نمایاں رہے۔