گیانواپی مسجد معاملہ میں مزید سماعت کےلے فیصلہ کل تک کےلیے محفوظ


وارانسی ضلع عدالت نے آج گیانواپی مسجد کیس کی سماعت کرتے ہوئے دلائل سنے اور فیصلے کو کل تک کےلیے محفوظ کرلیا۔ معزز جج اجے کمار وشویش نے آج اس معاملہ میں دیوالی (سول) مقدمہ سے متعلق سماعت مکمل کرلی۔

قبل ازیں سپریم کورٹ نے اس مقدمہ کو نچلی عدالت میں منتقل کردیا تھا۔ آج اس معاملہ کی سماعت 45 منٹ میں مکمل ہوگئی۔ مسجد کا انتظام کی جانب سے پیش ہوئے وکلائ نے عدالت پر زور دیا کہ وہ پہلے اس بات کا فیصلہ کرے کہ عبادت گاہوں سے متعلق 1991 ایکٹ کے تحت آیا ہندو درخواست گذار کی درخواست قابل سماعت ہے جبکہ مسلمان 1936 سے اس مقام پر عبادت کررہے ہیں۔

وارانسی ضلع عدالت میں کل دوپہر 2 بجے فیصلہ سنایا جائے گا جس کے بعد اس بات کا تعین ہوگا کہ آیا مقدمہ کی آئندہ کاروائی کس طرح مکمل کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں