کنگنا رناوت کی نئی فلم ’دھاکڑ‘کے صرف 20 ٹکٹ فروخت ہوئے

Kangana Ranaut’s Dhaakad sells only 20 tickets, mints just Rs 4,420 on day 8

معروف و متنازعہ اداکارہ کنگنا رناوت کی نئی فلم ”دھاکڑ“ بُری طرح فلاپ ہوگئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق کنگنا رناوت کی ایکشن اور تھرلر سے بھرپور فلم ”دھاکڑ“ آٹھ روز قبل سنیما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی تاہم آج ایک ہفتہ مکمل ہوگیا۔ لوگوں نے اس فلم میں کوئی دلچسپی ظاہر نہیں کی۔ فلم کے ریلیز کے 8ویں دن ملک بھر میں صرف 20 ٹکٹ فروخت ہوئے۔
کنگنا رناوت نے ”دھاکڑ“ کی بھرپور تشہیر کی۔ فلمسازوں کو امید تھی کہ فلم باکس آفس پر سپر ہٹ ثابت ہوگی لیکن ”دھاکڑ“ دیکھنے والوں کو اپنی جانب متوجہ نہ کر سکی۔ ایک اندازے کے مطابق ”دھاکڑ“ ایک ہفتے میں محض 4 ہزار 420 روپے کا بزنس کیا۔ کچھ سنیما گھروں نے فلم کی نمائش بند کر دی ہے۔
فلم بنانے والوں نے بہتر ڈیل کے لیے اسے او ٹی ٹی اور سیٹلائٹ پر ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے لیکن باکس آفس پر مایوس کن پرفارمنس کے بعد اب اس کا امکان نظر نہیں اور فلمسازوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑے گا۔

کنگنا رناوت کو ہمیشہ سے یہی گلا رہا ہے کہ فلم نگری میں ان کا کوئی دوست نہیں ہے۔ معروف اداکار سلمان خان نے کنگنا کی نئی فلم ”دھاکڑ“ کا ٹریلر انسٹا گرام پر شیئر کیا تھا اور اداکارہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں