ورلڈ کپ کے 37 ویں میچ میں ٹیم انڈیا نے یکطرفہ مقابلے کے بعد جنوبی افریقا کو 243 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل آٹھویں کامیابی حاصل کرلی۔ ایڈن گارڈنز کولکتہ میں کھیلے گئے میچ میں ہندوستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
ٹیم انڈیا نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 326 رنز بنائے، ویرات کوہلی 101 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔ اس کے علاوہ شریاس ائیر نے 77 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 2 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے۔ کپتان روہت شرما 40، شبمن گل 23 اور سوریاکمار یادیو نے 22 نے رنز بنائے، کے ایل راہول 8 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ رویندرا جڈیجا 29 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
وہیں جنوبی افریقہ کی جانب سے مارکو یانسن، کگیسو رباڈا، کیشو مہاراج اور تبریز شمسی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ہندوستان کے 327 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور کوئی بھی بیٹر ٹیم انڈیا کے بولرز کے سامنے ٹک نہ سکا۔ جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 28 ویں اوور میں صرف 83 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی، مارکو یانسن 14 اور وین ڈر ڈوسین 13 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔