اسرائیلی کھلاڑی کو پہلے ہرایا پھر ہاتھ ملانے سے انکار کرتے ہوئے ذلیل و خوار کردیا (ویڈیو دیکھیں)

مصری کھلاڑی محمود محسن نے حریف اسرائیلی کھلاڑی کو میچ میں شکست دے کر ہاتھ ملانے سے بھی انکار کر دیا، اس طرح محمود نے صیہونی کھلاڑی کو میدان میں شائقین کے بیچ ذلیل و خوار کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سوئٹزرلینڈ میں تلوار بازی کے عالمی مقابلے جاری ہیں جن میں مصری کھلاڑی نے اسرائیلی حریف کو دوہری ذلت سے دوچار کیا۔ محمود محسن اسرائیلی ڈینئل فریڈ مین کو صفر کے مقابلے میں 5 سے شکست دی۔

میچ اختتام پذیر ہوا تو اسرائیلی کھلاڑی نے محمود محسن سے ہاتھ ملانے کی کوشش کی تو محمود دوسری طرف چلے گئے۔ شدید ذلت کا احساس لئے اسرائیلی کھلاڑی نے ایمپائر سے شکایت بھی کی مگر محمود محسن نے مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یک جہتی کرتے ہوئے ہاتھ نہیں ملایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں