سرفراز خان کی نصف سنچری پر اہلیہ خوشی سے سرشار، والد نے بھی فخر کا اظہار کیا (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) انگلینڈ کے خلاف ڈیبیو ٹیسٹ میں شاندار اننگز کھیلنے والے ہندوستانی کھلاڑی سرفراز خان کی اہلیہ ان کی نصف سنچری پر خوشی سے سرشار ہوگئیں۔ سرفراز کی اہلیہ کے خوشی سے جذباتی ہونے کا ویڈیو وائرل ہوگیا۔
https://twitter.com/i/status/1758083573578355118

ہندوستانی بلے باز سرفراز خان نے بین الاقوامی کرکٹ میں اپنے پہلے میچ میں کھیل کا شاندار مظاہرہ کیا۔ شائقین نے ان کی شاندار اننگ پر خوشی کا اظہار کیا۔ راجکوٹ میں انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے پہلے دن اپنے ڈیبیو پر انھوں نے شاندار نصف سنچری اسکور کی۔

26 سالہ سرفراز جس وقت کریز پرآئے اس وقت ہندوستان کا اسکور 4 وکٹوں کے نقصان پر 237 رنز تھا۔ بین الاقوامی کرکٹ میں ان کی پہلی اننگز کے دوران والد نوشاد خان اور اہلیہ رومانہ ظہور کا چہرہ خوشی سے چمک رہا تھا۔ والد نے اس موقع پر اپنے بیٹے پر فخر کا اظہار کیا۔

سرفراز خان نے ڈیبیو پر 48 بالز پر اپنی پہلی نصف سنچری اسکور کی تو ان کی اہلیہ جذبات سے مغلوب ہوگئیں اور انھوں نے اپنے شوہر کو دونوں ہاتھوں سے ہوا میں بوسہ دیا۔ اس واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں سرفراز خان کے والد اور اہلیہ ڈیبیو پر ان کی نصف سنچری پر کافی خوش نظر آرہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں