بی آر ایس کے ظہیرآباد ایم پی، بی بی پاٹل بی جے پی میں شامل

حیدرآباد (دکن فائلز) بی آر ایس کو لوک سبھا انتخابات سے قبل ایک اور بڑا جھٹکا لگا ہے۔ ظہیر آباد کی موجودہ ایم پی بی بی پاٹل نے بی آر ایس سے استعفیٰ دے دیا اور انہوں نے دہلی پہنچ کر باضابطہ بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی۔ اس موقع پر مرکزی وزیر راجیو چندر شیکھر، پارٹی انچارج ترون چُگ اور ایم پی لکشمن بھی موجود تھے۔

بی بی پاٹل ظہیرآباد سے بی جے پی امیدوار کے طور آئندہ لوک سبھا انتخابات میں مقابلہ کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں