ترنمول کانگریس نے مغربی بنگال کی تمام 42 لوک سبھا حلقوں پر امیدواروں کا اعلان کردیا، سابق کرکٹر یوسف پٹھان اور مہوا موئترا کو ٹکٹ دیا گیا

حیدرآباد (دکن فائلز) لوک سبھا انتخابات 2024 کےلئے ملک بھر میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں۔ ممتا بنرجی کی قیادت والی ترنمول کانگریس نے اتوار کو مغربی بنگال کے تمام 42 لوک سبھا حلقوں کے لیے اپنی پارٹی کے امیدواروں کا اعلان کیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹی ایم سی نے ٹیم انڈیا کے سابق کرکٹر یوسف پٹھان کو ٹکٹ دیا ہے۔ ممتا بنرجی کی قیادت والی ٹی ایم سی نے اس بار پھر مہوا موئترا کو امیدوار بنایا گیا۔ انہیں بھی پارٹی کا امیدوار بنایا گیا۔

ٹیم انڈیا کے سابق کرکٹر یوسف پٹھان بہرام پور حلقہ سے ترنمول کانگریس کے امیدوار ہیں۔ اس حلقہ کے موجودہ رکن پارلیمنٹ کانگریس کے ادھیر رنجن چودھری ہیں۔ اگرچہ کانگریس نے بہرام پور کے لیے ابھی تک کسی امیدوار کے نام کا اعلان نہیں کیا ہے لیکن ایسا مانا جارہا ہے کہ وہ اسی حلقہ سے مقابلہ کریں گے، وہ پانچ بار اس حلقہ کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

یوسف پٹھان آج ترنمول میں شامل ہوئے جب ممتا بنرجی کی قیادت والی پارٹی نے بنگال کی تمام 42 سیٹوں کے لیے امیدواروں کا اعلان کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں