(ایجنسیز) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر یوسف پٹھان نے سیاست میں قدم رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ یوسف پٹھان ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کی جانب سے بہرام پور حلقہ سے لوک سبھا (پارلیمنٹ) انتخابات میں حصہ لیں گے۔
اس اعلان کے بعد یوسف کے بھائی اور سابق کرکٹر عرفان پٹھان نے سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام پوسٹ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’صبر، شفقت پر مبنی رویہ، ضرورت مندوں کی مدد اور کسی سرکاری عہدے کے بغیر لوگوں کی خدمت کرتے ہوئے آپ کو دیکھا جاسکتا ہے‘‘۔
عرفان پٹھان نے مزید کہا کہ ’مجھے یقین ہے کہ ایک بار جب آپ پر سیاسی ذمہ داری آئے گی تو آپ لوگوں کے روزمرہ کے مسائل حل اور ان کی زندگیوں میں حقیقی تبدیلی لائیں گے۔