14 ماہ کے ری ہیب کے بعد ریشبھ پنت فٹ قرار ، شامی آئی پی ایل سے باہر

(ایجنسیز) ہندوستانی کرکٹ بورڈ نے وکٹ کیپر بیٹر ریشبھ پنت کو 14 ماہ کے ری ہیب اور ری کوری کے عمل کے بعد فٹ قرار دے دیا۔ بورڈ کا کہنا ہے کہ ریشبھ پنت دسمبر 2022 میں خطرناک روڈ ایکسیڈنٹ کا شکار ہوئے جس کے بعد انہوں نے 14 ماہ ری ہیب اور ری کوری کا عمل مکمل کیا، اب انہیں آئی پی ایل کے لیے فٹ قرار دے دیا گیا ہے۔

وہیں بورڈ کے مطابق دوسری جانب فاسٹ بولر محمد شامی انڈین پریمیئر لیگ ( آئی پی ایل) سے باہر ہو گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد شامی کا دائیں ایڑھی کا کامیاب آپریشن ہوا ہے، میڈیکل ٹیم شامی کی مانیٹرنگ جاری رکھے ہوئے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں