ٹی20 ورلڈکپ: 15 رکنی ہندوستانی ٹیم کا اعلان، محمد سراج، خلیل احمد، اویس خان اسکواڈ میں شامل

حیدرآباد (دکن فائلز) آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ 2024 کیلئے ہندوستانی ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔ ٹیم انڈیا نے ٹی 20 ورلڈ کپ کےلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ انڈین کرکٹ بورڈ نے اس میگا ایونٹ کیلئے روہت شرما کو کپتان جبکہ ہاردک پانڈیا کو نائب کپتان مقرر کیا ہے وہیں کے ایل راہول اور شبمن گِل اسکواڈ میں جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں۔

یشسوی جیسوال کو اوپنر کے آپشن کے طور پر شامل کیا گیا تھا جبکہ شیوم دوبے کو آئی پی ایل 2024 میں ان کی شاندار فارم کا صلہ دیا گیا تھا۔ ارشدیپ سنگھ کو محمد سراج اور جسپریت بمراہ کے ساتھ پیس ڈیپارٹمنٹ میں شامل کیا گیا تھا۔ رشبھ پنت اور سنجو سیمسن وکٹ کیپنگ آپشنز ہوں گے جبکہ اکسر پٹیل اور رویندر جڈیجہ آل راؤنڈر ہوں گے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے ہندوستان کا اسکواڈ کچھ اس طرح ہے: روہت شرما (کیتان)، ہاردک پانڈیا (نائب کپتان)، محمد سراج، یشسوی جیسوال، ویرات کوہلی، سوریہ کمار یادو، رشبھ پنت، سنجو سیمسن، شیوم دوبے، رویندرا جدیجہ، اکسر پٹیل، کلدیپ یادیو، یوزویندرا، یوزویندرا ارشدیپ سنگھ، جسپریت بمراہ۔

ریزرو: شبمن گل، رنکو سنگھ، خلیل احمد، اویس خان

اپنا تبصرہ بھیجیں