ٹی 20 ورلڈ کپ کا ترانہ جاری (ویڈیو دیکھیں)

(ایجنسیز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 ورلڈ کپ کا ترانہ جاری کردیا۔ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے ترانے ’آؤٹ آف دس ورلڈ‘ میں شان پال اور کیس نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔ ترانے میں 8 بار کے اولمپکس گولڈ میڈؒلسٹ یوسین بولٹ بھی جلوہ گر ہیں، واضح رہے کہ یوسین بولٹ ٹی 20 ورلڈ کپ کے سفیر بھی ہیں۔

ترانے میں کرس گیل، شیونارائن چندرپال اور دیگر کیریبین شخصیات بھی موجود ہیں۔ آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ترانے کی ریلیز سے ورلڈ کپ کا جوش و خروش بڑھے گا۔ علاوہ ازیں ویسٹ انڈیز میں آج سے ٹکٹ بوتھ کا کام بھی شروع کردیا گیا ہے۔

https://youtu.be/boOWyGnGYxs

یاد رہے کہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کا آغاز یکم جون سے ویسٹ انڈیز اور امریکا میں ہوگا جبکہ روایتی حریف پاک بھارت ٹیمیں 9 جون کو مدمقابل آئیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں