کولکاتا نائٹ رائیڈرز نے آئی پی ایل 2024 کا ٹائٹل جیت لیا، فائنل میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے تاریخ کا سب سے کم اسکور کیا

حیدرآباد (دکن فائلز) چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں آج آئی پی ایل 2024 کے فائنل میں کھیلا گیا۔ کولکاتا نے فائنل میچ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور آئی پی ایل 2024 کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ رحمان اللہ گرباز اور وینکٹیش آئیر نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ قبل ازیں سن رائزر حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آئی پی ایل فائنل میچ کی تاریخ کا سب سے کم اسکور کیا۔ صرف 113 رن پر پوری ٹیم آل آوٹ ہوگئی۔

کولکاتا نے 114 رنز کا تیزی سے تعاقب کرکے بڑی آسانی سے آئی پی ایل 2024 کا ٹائیٹل جیت لیا۔ کے کے آر نے ایس آر ایچ کو 113 پر آل آوٹ کردیا، جب ٹریوس ہیڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ مچل اسٹارک نے پہلے ہی اوور میں ایس آر ایچ کے اوپنر ابھیشیک شرما کو آوٹ کردیا، اس کے بعد کے کے آر نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ انہوں نے پوری اننگ کے دوران زبردست کھیل کا مظاہرہ جاری رکھا۔ حیدرآباد کو 18.3 اوورز میں معمولی اسکور پر آؤٹ کر دیا۔ کے کے آر کے لیے آندرے رسل 2.3 اوورز میں 19 رن پر 3 وکٹ کے ساتھ بہترین گیند باز رہے۔

سن رائزز حیدرآباد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو فائدہ مند ثابت نہ ہوسکا اور پوری ٹیم محض 113 رنز پر ڈھیر ہوگئی، کپتان پیٹ کمنز 24 رنز بنا کر نمایاں بیٹر رہے۔ دیگر بیٹرز میں ایڈن مارکرم نے 20، ہینرک کلاسن نے 16 اور نتیش کمار نے 13 رنز کی اننگ کھیلی۔ کولکاتا کی جانب سے آندرے رسل نے 19 رنز کے عوض تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ مچل سٹارک نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں کولکاتا نائٹ رائیڈرز نے 114 رنز کا ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر باآسانی 10.3 اوورز میں حاصل کر کے ٹرافی اپنے نام کرلی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے ونکیتاش ایئر 52 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیل کر نمایاں رہے جبکہ اوپر رحمان اللہ گرباز نے 39 رنز بنائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں