پیرس اولمپکس 2024 کا رنگا رنگ اختتام

(ایجنسیز) پیرس اولمپکس کا اختتام رنگارنگ تقریب کے ساتھ عمل میں آیا۔ دلفریب تقریب میں فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون اور ان کی اہلیہ سمیت کئی اہم شخصیتوں نے شرکت کی۔ اسٹیڈ ڈی فرانس میں ہونے والی رنگا رنگ تقریب میں مختلف ممالک کے ایتھلیٹس اپنے ملک کا پرچم تھامے شریک ہوئے۔ اس موقع پر مختلف ممالک کے کھلاڑیوں پر مشتمل دستوں کا مارچ پاسٹ کیا گیا۔

اختتامی تقریب میں سیکڑوں کھلاڑیوں اور فنکاروں نے دلکش پرفارمنس کا مظاہرہ کیا، جبکہ اس تقریب سے دنیا بھر کے شائقین خوب محظوظ ہوئے۔ تقریب میں ہالی وڈ اداکار ٹام کروز نے اسٹیڈیم کی چھت سے منفرد انٹری لی اور اولمپکس فیلگ کے ساتھ روانہ ہوگئے۔

تقریب کے آخر میں تھامس بیخ کے پیرس اولمپکس کے باقاعدہ اختتام کے اعلان کے ساتھ اولمپک مشعل کو بجھا دیا گیا اور دلکش آتش بازی کے ساتھ پیرس اولمپکس کے اختتام کا اعلان کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں