حیدرآباد (دکن فائلز) ہندوستان کے سابق کرکٹر اور کوچ سنجے بنگر کا بیٹا آریان ’ ہارمونز ریپلیسمنٹ تھیراپی’ کروانے کے بعد لڑکی بن گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سنجے بنگر کے بیٹے کی انسٹاگرام پر کی گئی پوسٹ سے یہ واضح ہوتا ہے کہ ان کی ہارمونل ریپلسمنٹ تھیراپی طویل عرصے سے جاری تھی۔
سنجے بنگر کے بیٹے اریان بنگر نے اپنی جنس تبدیل کروانے کے بعد اپنا نام ’عنایا‘ رکھا ہے۔ جنس تبدیلی کے بعد اریان بنگر (عنایا بنگر) نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کی جو خبروں کی زینت بنی ہوئی ہے، انہوں نے ’ہاورمنز ریپلیسمنٹ تھیراپی‘ کی ویڈیو بھی شیئر کی ہے، اس ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد یہ واضح ہوگیا کہ سنجے بنگر کا بیٹا باضابطہ طور پر لڑکی بن چکا ہے۔
اریان بنگر (عنایا) نے سوشل میڈیا پر اپنی جنس تبدیلی کے بعد ویڈیو اپلوڈ کی جس میں انہوں نے لڑکی بننے پر خوشی کا اظہار کیا۔ عنایا بنگر کے کیپشن میں لکھا تھا کہ ’ طاقت میں کمی مگر خوشی حاصل ہو رہی ہے، ابھی راستہ طویل ہے لیکن ہر قدم میں خود کو مزید پانے کا احساس ہوتا ہے۔’