(دکن فائلز ویب ڈیسک) پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے بیٹے کی مسٹر بیسٹ کے کیساتھ ایک پروگرام میں سوال پر ”انشا اللہ” کہنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ گزشتہ دنوں النصر فٹبال کلب کے سابق گول کیپر ولید عبداللہ کا انٹرویو وائرل ہوا تھا جس میں وہ یہ بتارہے تھے کہ کرسٹیانو رونالڈو حقیقی طور پر اسلام قبول کرنا چاہتے ہیں اور وہ گراؤنڈ میں سجدہ کرکے اس بات کا اظہار کرچکے ہیں۔
ویڈیو کو دیکھنے کےلئے انسٹاگرام کی لنک پر کلک کریں:
https://www.instagram.com/reel/DDXgJiYuotQ/
انہوں نے بتایا کہ رونالڈو حقیقی طور پر اسلام قبول کرنا چاہتے ہیں اور اس کے بارے میں انہوں نے مجھ سے کئی بار بات کی اور دلچسپی بھی ظاہر کی تھی، تاہم باپ کا اثر بیٹے پر بھی آگیا ہے جب ایک پوڈ کاسٹ کے دوران رونالڈو کے بیٹے نے ”انشاء اللہ” بول کر مداحوں کو لاجواب کردیا۔
مسٹر بیسٹ نے کرسٹیانو رونالڈو جونئیر سے پوچھا کہ کیا آپ نے باسکٹ بال میں لیجنڈ لیبرون جمیز اور ان کے بیٹے برونی جیمز کی جوڑی کو کھیلتے ہوئے دیکھا تھا جس پر انہوں نے ہاں میں جواب دیا تو مسٹر بیسٹ نے کہا کیا آپ بھی اپنے والد کے ساتھ ایسے ہی کھیلیں گے جس پر کرسٹیانو رونالڈو جونئیر نے کہا انشااللہ، بیٹے کی اس بات پر رونالڈو نے مسٹر بیسٹ کو کہا کہ امید ہے ایسا ہوگا۔