شیخ پیٹ مسجد معاملہ میں آج وقف بورڈ کے چیرمین میسح اللہ خان نے بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ دو روز میں مسئلہ کو حل کرلیا جائے گا اور مسجد کی تمام 34 گھنٹے زمین کی مکمل طور پر حفاظت کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ تمام شرپسند عناصر کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے جبکہ پولیس کی جانب سے نشاندہی کے بعد ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز شیخ پیٹ کے ملکم چیرو میں واقع قطب شاہی مسجد کی ایک سو سے زائد شرپسند عناصر نے باونڈری وال کو توڑ کر احاطہ میں ناجائز قبضہ کرنے کی کوشش کی تھی۔