حیدرآباد کے پرانے شہر میں نوجوان عاشق تبریز علی نے معشوق کو ویڈیو کال کرکے خودکشی کرلی

حیدرآباد کے پرانے شہر میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ ایک نوجوان نے اپنے عاشق کو ویڈیو کال کرکے یہ کہہ کر خودکشی کرلی کہ وہ جس لڑکی سے محبت کرتا ہے اس سے شادی نہیں کرنے والا۔
حیدرآباد کے پرانے شہر میں عاشقی کا دردناک اختتام ہوگیا۔ عاشق نے معشوق کو لائیو ویڈیو کال کرکے خودکشی کرلی۔

اطلاعات کے مطابق پرانے شہر میں کالا پتھر کے رہنے والے نوجوان تبریز علی کا مقامی لڑکی سے معاشقہ چل رہا تھا تاہم دونوں کی شادی کےلیے گھر والے بھی راضی ہوگئے تھے لیکن کچھ روز قبل دونوں خاندانوں میں تنازعہ کے چلتے محبت کی شادی کرانے سے انکار کردیا گیا۔
گھروالوں کی مرضی کے برخلاف نوجوان اور لڑکی شادی کےلیے بضد تھے لیکن گھر والے ان کی محبت کی شادی کے خلاف تھے۔
آج دلبرداشبہ نوجوان تبریز نے لڑکی کو ویڈیو کال کرکے معشوق کے سامنے خودکشی کرلی۔

نوجوان کے گھر والوں نے اس کی اطلاع پولیس کو دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر نوجوان کی نعش کو عثمانیہ ہسپتال کے مردہ خانہ میں منتقل کردیا۔ پولیس نے اس معاملہ میں مقدمہ درج کر کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں